حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

حمد تیری کس زباں سے ہم کریں اے کردگار

On: February 4, 2026 10:09 AM
Follow Us:
baba wali shikoh - بابا ولی شکوہ

حمد

حمد تیری کس زباں سے ہم کریں اے کردگار
تیرے خود اوصاف سے ہے تیری مدحت آشکار
قادر مطلق ہے تو ہر شے پہ تیرا اختیار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

یہ فضائیں یہ ہوائیں یہ زمین و آسماں
ماہتاب مہر و انجم تیری قدرت کے نشاں
اور گواہی دے رہی ہے گردش لیل و نہار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

تو ہی ہے معبود برحق تو ہی ہے سب کا کفیل
چارساز دلفگارا تو ہی ہے رب جلیل
تیری الطاف و عنایت کا نہیں کوئی شمار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

ناتوا دل کا سہارا ہو تیرا فضل و کرم
مرحلوں میں زندگی کے ہم رہیں ثابت قدم
ہو ہماری زیست کا تیری رضا پر انحصار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

دل دیا تو درد دے جذبات سوز و ساز دے
قاصد عرش معلی آہ کو پرواز دے
زندگی کی ہر نفس ہو تیری عظمت پر نثار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

کارسازی کے تصدق دل وہ یا رب کر عطا
جس کی قسمت بن گئی ہو الفت خیر الوری
آل و اصحاب نبی کا بخش دے ہم کو شعار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

از رہ بندہ نوازی ہم کو یہ توفیق دے
تیری الفت کے سوا دل میں نہ کچھ باقی رہے
دم بدم آئے یہی اپنی زباں پر بار بار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

آخری دل کی تمنا ہے ولی کی یا خدا
زندگی اسلام پر ایمان پر ہو خاتمہ
ہو یہی لب پر اٹھے مرکز سے جب روز شمار
تو ہی ہے خالق ہمارا تو ہی ہے پروردگار

Hamd teri kis zabaan se hum karein aye Kirdgaar

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment