حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جن کے ایمان و دل حوالے ہیں


On: March 5, 2025 2:41 PM
Follow Us:
 جن کے ایمان و دل حوالے ہیں

جو مدینے کے رہنے والے ہیں


چاند پر چھا گئی گھٹا تو لگا

رخ پہ گیسو حضور ڈالیں ہیں


ہم سے اک امتی کا بوجھ ہی کیا

دونوں عالم کو وہ سنبھالے ہیں


بھیک جب تک نہ ان کے در سے ملے

ہم کہاں ہٹ کے جانے والے ہیں


غیب پر جن کے اپنا ہے ایماں

وہ بھی آقا کے دیکھے بھالے ہیں


ہجر طیبہ و حسرت دیدار

ہم نے دو درد دل میں پالے ہیں


اپنی آنکھیں بچھا دے اے شہرت

تیرے سرکار آنے والے ہیں
 —-

Poetry group

Join Now

Artical group

Join Now

My WhatsApp Channel

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment