madaarimedia

عشق قطب جہاں راس آئے

 عشق قطب جہاں راس آئے

میرے دل کو خدا دل بنائے


تاب کس کو کہ دیکھے تیرا رخ

کون سورج سے آنکھیں ملائے


جس کی نظروں میں ہو تیرا روضہ

اس کو جنت بھلا کیسے بھائے


آنے والے ہیں قطب دو عالم

ہند سے کہدو آنکھیں بچھائے


ہو بجھی جس کی شمع تمنا

لو وہ سے قطب جہاں ہے لگائے


بن کے سورج وہ چمکے جہاں میں

جو تیرے پیار میں ڈوب جائے


ہو میسر جسے آپ کا غم

وہ زمانے کے غم بھول جائے


جب پڑی مجھ پہ کوئی مصیبت

میرے آقا مرے کام آئے


کاش آقا میرے سامنے ہوں

شمع زیست جب جھل ملائے
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories