madaarimedia

کتنا اعلیٰ ہے رتبہ مکن پور کا

 کتنا اعلیٰ ہے رتبہ مکن پور کا

ہے مدینہ سے رشتہ مکن پور کا


دیوہ مارہرہ کلیر کچھو چھ سبھی

پڑھ رہے ہیں قصیدہ مکن پور کا


ہند میں جو بہاریں ہیں ایمان کی

واقعی یہ ہے صدقہ مکن پور کا


جو بھی آتا ہے خالی وہ جاتا نہیں

ہے سخی کتنا داتا مکن پور کا


دیکھنا ہوا گر صبح طیبہ تمہیں

آکے دیکھو سویرا مکن پور کا


سمجھو اس نے دیار نبی پالیا

مل گیا جسکو رستہ مکن پور کا


اپنی قسمت پہ مصباح کو ناز ہے

کیوں کہ ہے رہنے والا مکن پور کا
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories