madaarimedia

ہیں بندگی میں بڑے باکمال منظر علی

 ہیں بندگی میں بڑے باکمال منظر علی

عبادتوں کا ہیں حسن و جمال منظر علی


ہیں برسیں جھوم کے تیری سخاوتیں اس پر

اٹھا ہے جب کوئی دست سوال منظر علی


بزرگی اور شرافت کو ناز ہے جس پر

ہیں پنجتن کے وہی نونہال منظر علی


نہ کیسے پھر بھلا روشن ہو میرا مستقبل

ہیں آپ جب میرے ماضی و حال منظر علی


لبوں پہ آپ کے اک دلنشیں تبسم تھا

ہوا ہے آپ کا جب انتقال منظر علی


نثار تم پہ ہے سو جان سے یہ جان حزیں

فدا ہے تم پہ دل پائمال منظر علی


ہمیں یہ آیۂ لا یحزنوں بتاتا ہے

نہیں ہے آپ کو حزن و ملال منظر علی


جو کوئی تلخ نوائی سے کام لیتا ہے

تو یاد آتے ہیں شیریں مقال منظر علی


خدارا کیجئے مصباح کے لیے بھی دعا

کہ اس پہ ہو کرم ذو الجلال منظر علی
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories