اپکے در کا بھکاری حضرت مہدی میاں
بانٹتا ہے تاجداری حضرت مہدی میاں
واقعی ساری مداریت پہ جس پر ناز ہے
آپ ہیں ایسے مداری حضرت مہدی میاں
دے گئے مغرور دنیا کو ہدایت کا پیام
آپکی وہ خاکساری حضرت مہدی میاں
آج بھی بہتے ہوے دریا کی صورت میں شہا
آپکا ہے فیض جاری حضرت مہدی میاں
کاشف حلبی و شامی کو ملیں ہیں اختیار
یہ عنایت ہے تمہاری حضرت مہدی میاں
ہمکو انوار خوشی مل جائیں غم کی رات میں
سن لیں جو فریاد ہماری حضرت مہدی میاں
مسکراہٹ دیجیئے اللہ اب مصباح کو
کب تلک یہ آہ و زاری حضرت مہدی میاں