حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کرم یہ نہیں مجھ پہ کم مصطفیٰ کا

On: March 5, 2025 6:00 PM
Follow Us:
 کرم یہ نہیں مجھ پہ کم مصطفیٰ کا

ہے جلوہ فگن دل میں غم مصطفی کا


زمیں آسماں چاند سورج ستارے

ہے سب کچھ خدا کی قسم مصطفیٰ کا


ہیں ٹھوکر میں ان کی زمانے کی خوشیاں

جو دل سے لگائے ہیں غم مصطفیٰ کا


انہیں فکر عقبی نہ خوف جہنم

جو دنیا میں بھرتے ہیں دم مصطفی کا


سرافرازیاں پاؤں چومیں ہمارے

طریقہ جو اپنا لیں ہم مصطفی کا


مٹے گا نہ محشر کے دن دیکھ لینا

ہمارا بھرم ہے بھرم مصطفی کا


نہ کیوں ماہِ کامل ہو مصباح” روشن

جبیں پر ہے نقش قدم مصطفی کا
ـــــــــ

——


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment