سب صحابہ کا مولا ہمارا علی

شہزادہ ابو العلماء فقیہ عصر علامہ مفتی سید مشرف عقیل امجدی

سب صحابہ کا مولا ہمارا علی
مصطفٰی کادلارہ ہمار علی

ہرطرف نور پھیلاہے جب آگیا
بن کے مولود کعبہ ہماراعلی

فتح جسنے کیا تھا ہر اک معرکہ
شیر ہے وہ خدا کا ہمارا علی

جس نے مَرْحَبْ کے ٹُکڑے کیے آن میں
ہے وہ دِیں کا ہِمالَہ ہمارا عَلی

دشمنوں پر جلالی ہے جن کا اثر
ہے محبت کا دریا ہمارا علی

مصطفیٰ نے جو فرمایا، وہ ہے ولی
یعنی حق کا سہارا ہمارا علی

ذکرِ حیدر کرو ہر گھڑی ،ہر مقام
یہ ہے دل کا خزانہ ہمارا علی

قبر سے جب مشرف اٹھے اے خدا
لب پہ ہو ہے ہمارا ہمارا علی

تحریر: سید مشرف عقیل امجدی
ہاشمی دار الافتاء و القضاء موہنی شریف

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *