ہم مداری ہیں سب پہ بھاری ہیں

syed shajar ali manqabat

ہم سے جو ٹکرائے گا وہ چور چور ہو جائے گا ہم مداری ہیں سب پہ بھاری ہیں
ہم سے الجھنے والا خود ہی الجھن میں پڑ جائے گا ہم مداری ہیں سب پر بھاری ہیں

ذکر حسینی کے ذریعہ ہم روشن اور تابندہ ہیں تعزیہ داری روک نہ پاؤ گے جب تک ہم زندہ ہیں
بچہ بچہ لے کے علم عباس کا کہتا جائے گا ہم مداری ہیں سب پر بھاری ہیں

ہم حنفی ہیں ہم سنی ہیں ہم صوفی ہیں تم کوفی ہم ہیں وفاداران حسینی اور تم لوگ ہو ۔۔۔۔۔۔۔
جو ہے دشمن آل نبی کا محشر میں پچھتائے گا ہم مداری ہیں سب پر بھاری ہیں

ہم ایران و شام میں ہیں موجود ہم ہی ہیں طیبہ میں ہم افغان و روم میں ہیں اور ہم ملتے افریقہ میں
جنت جانے والا ہم کو جنت میں بھی پائے گا ہم مداری ہیں سب پر بھاری ہیں

دور رہو اے خارجی ہم سے ہم ہیں سچے مولائی ہیں حسنین کے دیوانے اور زہرا کے ہیں شیدائی
بس ان کا دامن ہی محشر میں اپنے کام آئے گا ہم مداری ہیں سب پر بھاری ہیں

ہم نے دیا اسلام ہے تم کو ہم نے شریعت بخشی ہے ہم نے شجر جانیں دے کر اس ملک کو نصرت بخشی ہے
ہم کو سنہرے حرفوں سے تاریخ میں جانا جائے گا ہم مداری ہیں سب پر بھاری ہیں

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *