نبی کا فرمان بولتا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
یہ سارے اصحاب نے کہا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
جب آ کے میدان میں کیے ہیں دو ٹکڑے مرحب کے ایک پل میں
بہادری نے یہی کہا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
خدا نے دس حصے علم کے جب کیے تو نو دے دیے علی کو
تو اس سے ثابت یہی ہوا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
مقام خم پر پکڑ کے دست علی کہا ہے کہ ھٰذا مولا
رسول اعظم کا فیصلہ ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
جدھر علی ہے ادھر ہی حق ہے جدھر ہے حق ہے علی ادھر ہی
جو ساتھی قرآن کا بنا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
ہلاک ہو جاتا میں کہا ہے عمر نے ہوتے اگر نہ حیدر
یہ ابن خطاب کی صدا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے
نبی کا وارث وصی نبی کا نبی کا ہم راز اخی نبی کا
شجر حدیثوں میں یہ لکھا ہے علی کے جیسا کوئی نہیں ہے