نازش پیمبر ہے فاطمہ کا شہزادہ

نازش پیمبر ہے فاطمہ کا شہزادہ
جانشین حیدر ہے فاطمہ کا شہزادہ

عطر سے معطر ہے فاطمہ کا شہزادہ
نور سے منور ہے فاطمہ کا شہزادہ

اس لیے محمد نے طول کر دیا سجدہ
پشت مصطفی پر ہے فاطمہ کا شہزادہ

مر گیا یزید اس کی نسل مٹ گئی ساری
زندہ ہر زباں پر ہے فاطمہ کا شہزادہ

راستہ بھٹک جائیں ہم یہ غیر ممکن ہے
جب ہمارا رہبر ہے فاطمہ کا شہزادہ

خارجی مبارک ہو تم کو شامی شہزادہ
اپنا تو مقدر ہے فاطمہ کا شہزادہ

چودہ سو برس سے جو اب تلک نہ مرجھایا
ایسا ایک گل تر ہے فاطمہ کا شہزادہ

ہر برس جو اٹھتا ہے عشرۂ محرم میں
ایسا شور محشر ہے فاطمہ کا شہزادہ

شاد دیکھ کر حوریں خلد کی یہ کہتی ہیں
دیکھو کتنا سندر ہے فاطمہ کا شہزادہ

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *