قطب دو عالم آپ کا منگتا در در ٹھوکر کھائے کیوں

syed shajar ali manqabat

قطب دو عالم آپ کا منگتا در در ٹھوکر کھائے کیوں
جب تم ہو سرکار مدد کو دنیا سے گھبرائے کیوں

سر نہ اٹھے گا دیوانے کا چوکھٹ سے آخر دم تک
جب ہے ملی سرکار کی چوکھٹ چوکھٹ سے پھر جائے کیوں

کیسے بھلا وہ سجدہ رو کے کیسے بھلا وہ رو کے طواف
دیوانے ہیں دیوانوں کو دیوانہ سمجھائے کیوں

ہنستے ہیں پھر مسکاتے ہیں جب رو لیتے ہیں در پر
تم ہو مرے ہر درد کا درماں درد کوئی تڑپائے کیوں

بٹتا ہے فیضان مداری عرس گواہی دیتا ہے
کیوں ہے برستی رحمت جمکے بادل گھر کر آئے کیوں

اس کے لیے سرکار تمہارا در ہی باغ جنت ہے
پھر یہ شجر کشمیر میں جا کر اپنا دل بہلائے کیوں

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *