چاند ٹکڑے ہوا ڈوبا سورج اگا پیڑ چلنے لگا دیکھتے دیکھتے

syed shajar ali manqabat

چاند ٹکڑے ہوا ڈوبا سورج اگا پیڑ چلنے لگا دیکھتے دیکھتے
اور ابو جہل کے ہاتھ میں کنکروں نے بھی کلمہ پڑھا دیکھتے دیکھتے

قبر میں تھا اندھیرا بڑا خوف تھا میں اکیلا تھا دل تھا لرزتا ہوا
وہ تو کہیے کہ میری مدد کے لیے آگئے مصطفی دیکھتے دیکھتے

قتل کرنے کی نیت سے آئے مگر روئے پاک نبی پر پڑی جب نظر
مجھ کو کلمہ پڑھا دیجئے یا نبی یہ عمر نے کہا دیکھتے دیکھتے

روک لیتے ہیں حکم خدا سے سفر جبرائیل امیں دیکھ کر اپنے پر
پار کر لیتے ہیں میرے آقا مگر سدرۃ المنتہی دیکھتے دیکھتے

ارحمُ ارحمُ کی صدا آپ نے دی ہے زخموں کے بدلے دعا آپ نے
بن گئے سارے کفار ہیں کلمہ گو آپ کی یہ ادا دیکھتے دیکھتے

ہم گناہ گار محشر کے دن تھے ہزیں کوئی بچنے کا تھا راستہ ہی نہیں
آپ کی ایک چشم کرم کیا اٹھی باب جنت کھلا دیکھتے دیکھتے

باپ کربل میں جس دم ہے لے کر چلا پشت پر لاشۂ اکبر بے نوا
صبر ایوب بھی رشک کرنے لگا صبر شبیر کا دیکھتے دیکھتے

ہے شجر کی تمنا یہی آخری دیکھے بالی پہ بس روئے پاک نبی
دم نکل جائے آقا نہ اس کا کہیں آپ کا راستہ دیکھتے دیکھتے

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *