کرم مولا کا ہے ہم پر حسینی ہیں حسینی ہیں
ہم اہل بیت کے نوکر حسینی ہیں حسینی ہیں
ہمارا مسکرانا ہی شکست فوج اعدہ ہے
یہ کہتے ہیں علی اصغر حسینی ہیں حسینی ہیں
ہماری نسبتوں پر ناز کرتے ہیں جہاں والے
سبھی ہم عاشق حیدر حسینی ہیں حسینی ہیں
یزیدیت کا کوئی نام لیوا ہی نہیں ملتا
خدا کا شکر ہے گھر گھر حسینی ہیں حسینی ہیں
خدا ہم عاصیوں کو خلد کا مژدہ سنائے گا
کہیں گے جب سر محشر حسینی ہیں حسینی ہیں
بہت جیدار ہیں بچے میرے دیں کے سپاہی ہیں
یہ بولیں زینب مضطر حسینی ہیں حسینی ہیں
ذرا بچوں کی جانب دیکھیے لالی شفق کی بھی
یہی کہتی تھی رو رو کر حسینی ہیں حسینی ہیں
فرشتے پیار کی نظروں سے دیکھیں گے ہمیں جب ہم
کہیں گے قبر کے اندر حسینی ہیں حسینی ہیں
غلام پنجتن اے شاد کہتے ہیں یہ خالق کا
بڑا احسان ہے ہم پر حسینی ہیں حسینی ہیں