بھر گئی سب کی جھولیاں بٹنے لگی خیرات ہے
عرس کی آئی رات ہے عرس کی آئی رات ہے
جو کچھ بھی مانگو سب کچھ ملے گا دل کے گلستاں کا ہر گل کھلے گا
پوری ہوئی ہر بات ہے عرس کی آئی رات ہے عرس کی آئی رات ہے
اندھوں کو آنکھیں کوڑھی کو کایا جس نے جو مانگا اس نے وہ پایا
سب کو ملی سوغات ہے عرس کی آئی رات ہے عرس کی آئی رات ہے
بنگالی آئے پنجابی آئے آقا کے در پر گجراتی آئے
بول اٹھا میوات ہے عرس کی آئی رات ہے عرس کی آئی رات ہے
چھوڑ مداری تو فکر محشر رکھلے بھروسہ ان کی عطا پر
محشر میں ان کا ساتھ ہے عرس کی آئی رات ہے عرس کی آئی رات ہے