جب محرم کا مہینہ آگیا

syed shajar ali manqabat

جب محرم کا مہینہ آگیا
خارجیوں کو پسینہ گیا

آپ سے مظلوموں کو میرے حسین
صبر کرنے کا قرینہ آگیا

تعزئیے اٹھنے لگے ہر شہر میں
فتوے بازوں کو پسینہ آگیا

کام آیا اپنے ہے نام حسین
جب بھنور میں ہے سفینہ گیا

جب بڑھے شہ کی طرف اعدائے دیں
سامنے اکبر کا سینہ آگیا

حر نے کر لی تب شہادت ہے قبول
عشق کا جب جام پینا آگیا

باب دوزخ پر یزیدی جب گیا
بولا داروغہ کمینہ آگیا

سیدہ زہرا کی چکی دیکھ کر
مفلسی میں بھی ہے جینا آگیا

وہ شجر ہرگز نہ پائے گا سکوں
جس کے دل میں ان کا کینہ آگیا

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *