حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کوفہ تری دھرتی پہ دو آئے ہوئے بچے

On: June 27, 2025 12:50 AM
Follow Us:

کوفہ تری دھرتی پہ دو آئے ہوئے بچے
گلہائے رسالت ہیں مرجھائے ہوئے بچے

کچھ خواب میں فرمایا سرکار رسالت نے
لیٹے ہیں گلے باہم گھبرائے ہوئے بچے

مجبور ہیں بے کس ہیں جائیں تو کہاں جائیں
غربت میں تیمی سے گھبرائے ہوئے بچے

پاتے نہیں چھپ نے کی صحراء میں بھی جا کوئی
طوفان مظالم سے ٹکرائے ہوئے بچے

جس طرح سے چھاتی ہے بدلی مہ کامل پر
یوں گرد سے ہیں دونوں دھندلائے ہوئے بچے

کہتے ہیں کہ اے ظالم کر قتل مجھے پہلے
اس جینے سے ہیں شاید اکتائے ہوئے بچے

ظالم بھی لرز اٹھے جس وقت کہ پہنچے ہیں
دربار میں سر اپنا کٹوائے ہوئے بچے

گذریں تو شہادت کو صدیاں ہیں مگر اب بھی
احساس پہ دنیا کی ہیں چھائے ہوئے بچے

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment