madaarimedia

مانگی بہ چشم نم جو دعا جھوم جھوم کے

 مانگی بہ چشم نم جو دعا جھوم جھوم کے

برسی ترے کرم کی گھٹا جھوم جھوم کے


سورج جو رنج و غم کا مرے سر پہ چھا گیا

ابر کرم ہے لائی صبا جھوم جھوم کے


شہر حلب میں آئے شہنشاہ اولیاء

ہاتف یہ دے رہا ہے صدا جھوم جھوم کے


دشوار مرحلوں میں عقیدت سے دم مدار

کہتے رہے ہم اہل وفا جھوم جھوم کے


بانٹے گا آج مستیاں میخانۂ مدار

آواز دے رہی ہے فضا جھوم جھوم کے


کرتے ہیں اے مدار ستارے ترا طواف

ہوتے ہیں مہر و ماہ فدا جھوم جھوم کے


محضر وہ صبح آمد سرکار اللما

اور چلنا تیرا باد صبا جھوم جھوم کے
  ——

—–

Leave a Comment

Related Post

Top Categories