madaarimedia

چھوڑو جہان بھر کے قصیدے نئے نئے

 
چھوڑو جہان بھر کے قصیدے نئے نئے
سنئے نبی کی نعت کے نغمیں نئے نئے

پیارے نبی کے در کی زیارت کے لئے
آتے ہیں صبح و شام فرشتے نئے نئے

جب تک کہ دم میں دم ہے اٹھائیں گے تعزیہ
مفتی لگائیں جتنے بھی فتوے نئے نئے

سرکار کو بتائیں گے اپنی طرح بشر
امت میں لوگ اُٹھائیں گے فتنے نئے نئے

معراج کی شب آپ جب سوئے فلک گئے
منظر میرے نبی نے ہیں دیکھے نئے نئے

دن عید کا ہے خلد سے حسنین کے لئے
جبرئیل لیکے آئیں ہیں جوڑے نئے نئے

اشعار اُن کو نعت کے ملتے ہیں با خدا
قطب المدار آپ کے در سے نئے نئے

انعام شاد پائے گا حسان کی طرح
محشر میں اُنکی نعت کے صدقے نئے نئے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories