مختار جہاں میری امداد کو آ جاؤ

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

مختار جہاں میری امداد کو آ جاؤ
روداد ہے عاشق کی امداد کو آ جاؤ

ہے آرزو بس اتنی امداد کو آ جاؤ
اے آقا غلاموں کی امداد کو آ جاؤ

ہم درد کے مارے ہیں کوئی بھی نہیں اپنا
دنیا نے نظر پھیری امداد کو آ جاؤ

محشر میں کہے گا یہ ہر امتی رو رو کر
بارش ہے شفاعت کی امداد کو آ جاؤ

دیوانے تمہارے سب تم کو ہی پکارے ہیں
اے پیارے نبی میری امداد کو آ جاؤ

دنیا میں مجاہد کو بس تم پہ بھروسہ ہے
سلطان جہاں اس کی امداد کو آ جاؤ

صاحب کلام۔۔۔۔۔ حافظ مجاہد مداری
mukhtare jahan meri imdad ko aajao

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *