میسر ہے جسے آقا کی نسبت

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

میسر ہے جسے آقا کی نسبت
جہاں میں بڑھ گئی ہے اس کی عظمت

یہ کہتے جھوم کر اہل عقیدت
در قطب جہاں ہے میری جنت

رہے دل میں ہمیشہ بس یہ چاہت
کرا دو خواب میں آقا زیارت

جڑی قطب جہاں سے جس کی نسبت
خدا کی خاص ہے اس پر عنایت

مدار پاک کے صدقے جہاں کو
ملی ہے واقعی ایماں کی دولت

میرا سویا مقدر جاگ اٹھا
بسائی دل میں جب تیری محبت

مجاہد نے لکھی تب منقبت ہے
ہوئی قطب جہاں کی جب عنایت

صاحب کلام۔۔۔۔۔ حافظ مجاہد مداری
mayassar hai jise aaqa ki nisbat

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *