ان کے غم کی نعمت ملنے والی ہے

ان کے غم کی نعمت ملنے والی ہے
دل کو جیسے جنت ملنے والی ہے

دامن کو اک دولت ملنے والی ہے
رسوائی سے شہرت ملنے والی ہے

وہ بھی وفا کے قائل ہونے والے ہیں
میری وفا کی قیمت ملنے والی ہے

لوگ حسد کی آگ میں جلتے ملتے ہیں
جانے کس کو عزت ملنے والی

دیوانہ گلزار بنا کر چھوڑے گا
صحرا کو اب وحشت ملنے والی ہے

دیکھو رہبر موت کھڑی ہے سرہانے
اب ہاتھوں کو فرصت ملنے والی ہے

Ghazal Rahbar Makanpuri “unke gham ki nemat milne wali hai”

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *