شہیدوں کے سردار شبیر و شبر

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

شہیدوں کے سردار شبیر و شبر
نہیں تم ساغمخوار شبیر و شبر

اٹھائے گا وہ تعزیہ دل سے ان کا
جو ہوگا وفادار شبیر و شبر

کروں ناز میں کیوں نہ قسمت پر اپنی
ملا مجھ کو دربار شبیر و شبر

انہیں مشکلیں چھو لیں ممکن نہیں ہے
ہیں جن کے مددگار شبیر و شبر

جہاں سے یہ اسلام کیا مٹ سکے گا
ہیں دیں کے علمدار شبیر و شبر

وہ جائے گا نار جہنم میں اک دن
جو ہے ان کا غدار شبیر و شبر

لکھے جو مجاہد نے الفت میں تیری
ہوں مقبول اشعار شبیر و شبر

مجاہد مداری

Manqabat-e-Shabbir-o-Shabbar “Shaheedon Ke Sardar Shabbir o Shabbar”

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *