حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کونین کا مختار نہ ہوگا نہ ہوا ہے

On: March 5, 2025 6:52 PM
Follow Us:
کونین کا مختار نہ ہوگا نہ ہوا ہے

مثل شہ ابرار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


نازاں ہے مجھے بخش کے اللہ کی رحمت

مجھ سا بھی گنہگار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


جب تک نہ ملیں دامنِ رحمت کی ہوائیں

دیوانہ تو ہشیار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


دنیا ہو کہ عقبی مرے سرکار کا جیسا

ہر ایک کا غمخوار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


کافی ہے مرے دل کے لئے عشق محمد

دنیا سے مجھے پیار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


ٹوٹے ہوئے دل کا مرے آقا کے علاوہ

کوئی بھی خریدار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


دنیا میں غریبوں کا کوئی چاہنے والا

جز احمد مختار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


معلوم ہے بھر دیتے ہیں جھولی مرے آقا

مایوس دل زار نہ ہوگا نہ ہوا ہے


سرکار ادیب ” اپنے ہیں کونین کی رحمت
اس بات سے انکار نہ ہوگا نہ ہوا ہے 

 _______________


_________

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment