آمد محمد پر اپنے گھر سجا لیجیے
ذکر رحمت عالم ہر جگہ کرا لیجیے
کامیاب ہونا گر چاہتے ہو دنیا میں
الفت شہ دیں سے دل کو جگمگا لیجیے
تم منا نہ پاؤ گر جشن سرور عالم
خود پہ نجدیو خود پر بجلیاں گرا لیجیے
ہو اگر تمہیں نسبت سیدہ کے بیٹوں سے
آئیے محرم میں تعزیہ اٹھا لیجیے
جو صحابہ اور آل مصطفی کے منکر ہیں
ان سے اپنے بجوں کو سنیو بچا لیجیے
تھے لگائے کعبے پر جبرائیل نے جھنڈے
اپنے گھر کی چھت پر تم جھنڈیاں لگا لیجیے
ہو تجھے مجاہد گر حاضری مدینے کی
پا کے انکے روضے کو نعت گنگنا لیجیے
۔۔۔۔۔حافظ محمد مجاہد مداری پیلی بھیت شریف۔۔۔۔۔
Aamade muhammad par apne ghar saja lijiye




