آپ کا زندہ ولی ذیشان رتبہ کر دیا

آپ کا زندہ ولی ذیشان رتبہ کر دیا
اولیاء کی صف میں رب نے سب سے اعلی کر دیا

قم باذن للہ کہے کر آپ نے زندہ مدار
ایک ٹھوکر مار کے مردے کو زندہ کر دیا

شان و شوکت آپ کی کیسے نظر آئے انھیں
آپ کی نفرت نے جن لوگوں کو اندھا کر دیا

کس قدر پر نور ہے روضہ تیرا زندہ مدار
تیرے روضے کی چمک نے چاند دھندلا کر دیا

جو یہ کہتے ہیں مداری سلسلہ منسوخ ہے
ان کو خود ان کی کتابوں نے ہے جھوٹا کر دیا

بحر غم میں جب کسی نے کہدیا ہے دم مدار
آپنے نے اک پل میں بیڑا پار اس کا کردیا

آپ کے دربار میں آنے سے کراتے ہیں جو
وہ ہے بد قسمت انھیں قسمت نے رسوا کر دیا

بول اٹھی بی بی نصیبہ آپ نے زندہ مدار
لا بلد تھی میں مجھے اولاد والا کر دیا

سب سے پہلے ہند میں آکر مدار پاک نے
دین حق کا شاد ہر جانب اجالا کردیا

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *