آقا امام قاسم مولا امام قاسم
ہو کیا بیاں تمہارا رتبہ امام قاسم
ملتا ہے دانہ پانی ہم کو تمہارے صدقے ہم لوگ ہیں بھکاری آقا تمہارے در کے
کھاتے ہیں سب تمہارا صدقہ امام قاسم آقا امام قاسم مولا امام قاسم
مہندی کے ساتھ دل دل لگتا ہے پیارا پیارا حاضر ہیں سب حسینی کیا خوب ہے نظارہ
رحمت برس رہی ہے ہر جا امام قاسم آقا امام قاسم مولا امام قاسم
قاتل ہیں جو تمہارے لعنت خدا کی ان پر رسوائیاں ملیں گی ان کو بروز محشر
دوزخ ہی ہے ٹھکانہ ان کا امام قاسم آقا امام قاسم مولا امام قاسم
روداد غم سنا کر بس ایک بار رویا مہندی کے سامنے ہے جو زار زار رویا
پل میں نصیب اس کا چمکا امام قاسم آقا امام قاسم مولا امام قاسم
کیوں خوف ہو انہیں پھر دنیا کے رنج و غم کا سایہ ہے ان کے سر پر عباس کے علم کا
پڑھتے ہیں جو تمہارا نوحہ امام قاسم آقا امام قاسم مولا امام قاسم
فرمائیے اب اس پر نظر کرم خدارا جز آپ کے نہیں ہے اس کا کوئی سہارا
یہ شاید آپ کا ہے منگتا امام قاسم آقا امام قاسم مولا امام قاسم