مداری میڈیا – ہمارے بارے میں
مداری میڈیا ایک علمی، روحانی، اور دینی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ہے سلسلہ عالیہ مداریہ کی تعلیمات، تاریخ، اور روحانی فیوضات کو محفوظ رکھنا اور عام کرنا۔
یہ ویب سائٹ بالخصوص حضرت سید بدیع الدین زندہ شامدارؒ کی نسبت سے جاری مداری سلسلہ کے افکار و فیوض کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے وقف ہے۔
ہماری کاوشوں کا مرکز وہ تمام علمی و روحانی خزانے ہیں جو سلسلہ مداریہ سے متعلق نایاب اور مستند مصادر میں محفوظ ہیں، اور جنہیں ہم ایک جدید اور بامقصد انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہماری خدمات میں شامل ہیں:
- سلسلہ عالیہ مداریہ سے متعلق نایاب دینی کتب
- حضرت زندہ شامدارؒ کی تعلیمات، ملفوظات و سوانح
- مکنپور شریف کے شعرا کا کلام: حمد، نعت، نوحہ، منقبت، سلام
- مداری علما کی تحریریں، فتاویٰ، اور روحانی ہدایات
- دینی مضامین و مقالات بر اساس علمِ تصوف و طریقت
ہم سے جُڑیں
ہماری کوشش ہے کہ ہم اس علمی و روحانی مشن کو دنیا بھر میں عام کریں۔ ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جُڑ کر آپ تازہ ترین کتب، کلام اور مضامین سے باخبر رہ سکتے ہیں:
دُعا
ہم دعا گو ہیں کہ یہ ویب سائٹ اہلِ محبت، اہلِ طریقت، اور سلوکِ مداریہ کے تمام عشاق کے لیے علم و معرفت، فہم و ادراک، اور روحانی بلندی کا ذریعہ بنے۔
مداری میڈیا ٹیم
https://madaarimedia.com
