ایسا لگا کہ نکلا رخ والضحی کا چاند

syed shajar ali manqabat

ایسا لگا کہ نکلا رخ والضحی کا چاند
آیا جو آسمان پہ غوث الورا کا چاند

ہیں ساتھ تینوں اس لیے آتے ہیں ساتھ ساتھ
قطب المدار غوث کا خواجہ پیا کا چاند

وہ آسماں کا نور ہے یہ کن فکاں کا نور
وہ بھی خدا کا چاند ہے یہ بھی خدا کا چاند

فیضان حسینی ہے شجر بٹتا اس لیے
بغداد کا جو چاند ہے وہ کربلا کا چاند

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *