آل محبوب خدا ہو یا مدارالعالمیں
یعنی جان مرتضیٰ ہو یا مدارالعالمیں
مشکلیں مشکل میں پڑ جاتی ہیں جسکے نام سے
آپ وہ مشکل کشا ہو یا مدارالعالمیں
بیڑا وہ طوفان غم میں ڈوب سکتا ہی نہیں
آپ جس کے نا خدا ہو یا مدارالعالمیں
جسمیں آتا ہے نظر عکسِ جمال مصطفےٰ
ہاں وہی تم آیئنہ ہو یا مدارالعالمیں
گمرہی کا کوئی بھی خطرہ نہیں ان کے لیئے
آپ جن کے رہنما ہو یا مدارالعالمیں
آپ کے در سے کبھی خالی کوئی لوٹا نہیں
منبعء بحر سخا ہو یا مدار العالمیں
اپنا ہو کہ غیر ہو اے حضرت قطب المدار
سنتے ہر اک کی صدا ہو یا مدارالعالمیں
ہند کا ہر ایک گوشہ جس سے روشن ہو گیا
تم ضیائے مصطفےٰ ہو یا مدارالعالمیں
جس در اقدس سے پلتی ہے سبھی خلق خدا
آپ اس در کا پتہ ہو یا مدارالعالمیں
اک شرافت کا نہیں تم اے علی کے لاڈلے
آسرا ہر ایک کا ہو یا مدارالعالمیں
ازنتیجہء فکر
مولانا شرافت علی شاہ مداری بریلی شریف




