علئ مرتضی کی ہم شجاعت دل میں رکھتے ہیں

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

علئ مرتضی کی ہم شجاعت دل میں رکھتے ہیں
ہم اہل بیت کی دیکھو موودت دل میں رکھتے ہیں

علی و فاطمہ زہرا کا صدقہ ان کو ملتا ہے
مدارالعالمیں کی جو محبت دل میں رکھتے ہیں

بروز حشر ان کو خوف کیا ہو روز محشر کا
جو آل مصطفی سے سچی الفت دل میں رکھتے ہیں

ولی اللہ کی ان پر عنایت خوب ہوتی ہیں
جو پیارے مصطفی کی پیاری سنت دل میں رکھتے ہیں

مدارالعالمیں کے منکروں تم غور سے سن لو
قلم کر دینگے سر تن سے یہ ہمت دل میں رکھتے ہیں

ہوں وہ مخدوم یا صابر ہوں غوث پاک یا خواجہ
غلام پنجتن ہر اک کی نسبت دل میں رکھتے ہیں

خدا ان کو جلائے گا مجاہد نار دوزخ میں
مدار پاک سے جو بھی عداوت دل میں رکھتے ہیں

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!