علی کے نام پر جو زندگی قربان کرتا ہے

علی کے نام پر جو زندگی قربان کرتا ہے
خداۓ پاک اسکو وقت کا سلطان کرتا ہے

علی کے نام کا جو ورد کرتا ہے مصیبت میں
خدا ہر ایک اسکی مشکلیں آسان کرتا ہے

درود ان پر پڑھو لوگوسلام ان پر پڑھو لوگو
یہ قرأں میں خداۓ پاک خود اعلان کرتا ہے

نبی جن جن کےمولا ہیں علی ان سبکاہے مولا
غدیر خم سے آقا میرا یہ اعلان کرتا ہے

بتاؤ حشر میں ربکو وہ کیسے منھ دکھاۓ گا
علی کے چاہنے والوں کو جو حیران کرتا ہے

علی بعد نبی ہر ایک سے افضل ہے اعلیٰ ہے
حبیب رب جہاں کو جاری یہ فرمان کرتا ہے

علی سے جو بھی الجھا ہے قسم اللہ کی لوگو
وہ خود برباد اپنے ہاتھوں سے ایمان کرتا ہے

نہ کیسے ذکر میں ان کا کروں ہر آن ہر لمحہ
علی کا ذکر جب خود صاحب قرأن کرتا ہے

حدیث پاک میں یہ صاف ہے أقا نے فرمایا
علی کا ذکر تو بس صاحب ایمان کرتا ہے

شیعہ و رافضی وہ یوں شرافت کو بتاتے ہیں
سبب یہ ہے علی کا تزکرہ ہر ان کرتا ہے

از نتیجۂ فکر
شرافت مداری


Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *