ارفع و اعلی بہت ہے عظمت غوث الوری
ہر کوئی کرتا ہے کھل کر مدحت غوث الوری
ہے ہمارے دل میں لوگو چاہت غوث الوری
کرتے ہیں مل کر سبھی ہم مدحت غوث الوری
جس نے دیکھا روضۂ غوث الوری اے دوستو
اس کے دل میں کر گئی گھر سیرت غوث الوری
جو مخالف ہیں مدارالعالمیں کے دوستو
انکو کیسے ہوگی حاصل قربت غاث الوری
نار دوزخ سے بچا وہ باغ جنت میں گیا
ہو گئی جس پر بھی لوگو شفقت غوث الوری
عاشقان غوث اعظم برملا یہ کہ اٹھے
کام آئی ہر جگہ پر الفت غوث الوری
ہے مجاہد کی تمنا دیکھ لے اک بار یہ
جگمگاتی آج بھی ہے تربت غوث الوری
gause pak manqabat lyrics
Arfa‘ o A‘la bahut hai azmat-e Ghaus-ul-Wara




