بڑی شفقت دکھائی ہے چناب غوث اعظم نے

مجدد مرادآبادی - mujaddid muradabadi - intekhab husain qadeeri

منقبت شریف

بڑی شفقت دکھائی ہے چناب غوث اعظم نے
مری بگڑی بنائی ہے جناب غوث اعظم نے

جہاں میں دوسرا اب غوث اعظم ہو نہیں سکتا
نرالی شان پائی ہے جناب غوث اعظم نے

بھنور میں جب کہیں جس نے پکارا غوث اعظم کو
وہیں کشتی ترائی ہے جناب غوث اعظم نے

مریدی لاتخف الله ربی کا دیا مزدہ
بڑی ڈھارس بندھائی ہے جناب غوث اعظم نے

اندھیرے چھانٹ ڈالے اور اجالے کردیئے برپا
بساط دل سجائی ہے جناب غوث اعظم نے

نہ اترے جس کا شرما اور وہ تشنہ کاموں
کو مئے وحدت پائی ہے جناب غوث اعظم نے

کرامت بارہا دیکھی ہے ان کی اہل ایمان نے
مری مرغی جلائی ہے جناب غوث اعظم نے

قدیری عبد قادر مظہر قادر بھی قادر بھی
بڑی قدرت دکھائی ہے جناب غوث اعظم نے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *