بغداد کا جب مجھ کو وہ اذنِ سفر دیں گے

مجدد مرادآبادی - mujaddid muradabadi - intekhab husain qadeeri

بغداد کا جب مجھ کو وہ اذنِ سفر دیں گے
زر دیں گے مجھے آقا یا بازو میں پردیں گے

بغداد کے دولہا کے میں جاؤں نہ کیوں بل بل
بل جتنے ہیں ہستی میں سب دور وہ کر دیں گے

میں نزع کی کُلفت کا کیوں خوف کروں ہمدم
تسکین کو ہاتھ اپنا سینے پہ وہ دھر دیں گے

بغداد کو جاؤں گا اور بگڑی بناؤں گا
دل میں ہے قدیری کے وہ اذن اگر دیں گے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *