بجتا ہے سارے عالم میں ڈنکا آگیا عرس مرغوب عالم

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

بجتا ہے سارے عالم میں ڈنکا آگیا عرس مرغوب عالم
کیوں نہ شیدا ہو سارا زمانہ آ گیا عرس مرغوب عالم

ہے یہ بیٹا مدارالوری کا اور نواسہ علی مرتضی کا
اس لیے ہے ہر اک جا پہ چرچا اگیا عرس مرغوب عالم

وہ مناظر تھا ایسا مناظر جس سے تھرائیں سارے یزیدی
وہ ہے حسنین کا ایسا بیٹا اگیا عرس مرغوب عالم

ہے یہ فیضان قطب الوری کا ہر مداری یہ کہتا ملا ہے
عاشقوں کے لبوں پر ہے نعرہ اگیا عرس مرغوب عالم

ہے یہ فیضان قطب الوری کا ہر مداری یہ کہتا ملا ہے
عاشقوں کے لبوں پر ہے نعرہ اگیا عرس مرغوب عالم

کیا ڈرائیں گے تجھ کو یقینا یہ زمانے کے ہیں جو یزیدی
تیرے سر پر ہے ہر وقت سایا اگیا عرس مرغوب عالم

جو ہیں منکرمدارجہاں کےنار دوزخ ہے ان کاٹھکانہ
فخر سے ہے مجاہد یہ کہتا اگیا اس مرغوب عالم

۔۔۔۔۔حافظ مجاہد مداری پیلی بھیت شریف۔۔۔۔۔

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *