بخشا خدا نے آپ کو وہ مرتبہ علی

بخشا خدا نے آپ کو وہ مرتبہ علی
زیر سما ہو ا نہ کوئی دوسرا علی

خیبر احد کہ بدر ہو خندق ہو یا علی
سر آپ نے کیا ہے ہر اک معرکہ علی

حسنین با صفا کا تمہیں واسطہ علی
مشکل کو حل کرو مری مشکل کشا علی

رکھ لینا اس کی لاج سر حشر یا علی
شیدہ ہے جو بھی آپ کی اولاد کا علی

اس کی قبول ہو گئی ہر اک دعا علی
جس نے لیا دعا میں ترا واسطہ علی

سورج اگایا ڈوبا ہوا پھر حضور نے
تیری نماز عصر ہوئی جب قضا علی

اس کی حیات واقعی انمول ہو گئی
قدموں میں تیرے آئی ہے جسکو قضا علی

ہجرت کی شب رسول کے بستر پہ سو گئے
تطہیر والی اوڑھ کے واللہ ردا علی

رب نے اسے جہاں کا بنایا ہے تاج دار
جس کو بنایا تم نے ہے اپنا گدا علی

دامن پسارے کب سے شرافت بھی ہے کھڑا
کچھ تو خدا کے واسطے کر دو عطا علی

از نتیجہء فکر
مولانا شرافت علی
شاہ مداری بریلی
شریف یو پی

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *