حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

بس مجھے کافی ہے کردار میں ارغونی ہوں

On: November 28, 2025 10:05 AM
Follow Us:
misbahul murad

بس مجھے کافی ہے کردار میں ارغونی ہوں
کرنا کیا جبہ و دستار میں ارغونی ہون

شافع حشر چھپا لیں گے اسے دامن میں
جب یہ کہہ دے گا گنہگار میں ارغونی ہوں

آخرت رہتی ہے ہر لمحہ میری نظروں میں

نہیں دنیا کا طلبگار میں ارغونی ہوں

گردشیں سن کے میرا نام لرز جاتی ہیں
مجھ میں نسبت کے ہیں انوار میں ارغونی ہوں

قافلے والوں سے پوچھا تھا ہے نسبت کس سے
بول اٹھا قافلہ سالار میں ارغونی ہوں

میرے دشمن تو میرا کچھ نہیں کر پائے گا
ہوگی کوشش تیری بیکار میں ارغونی ہوں

مجھ پہ ہے قطب دو عالم کا کرم اے مصباح

مجھ سے کرتے ہیں سبھی پیار میں ارغونی ہوں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment