بھیا ذرا لے جاؤ ننھے علی اصغر کو

syed ruhul munim - روح المنعم

بھیا ذرا لے جاؤ ننھے علی اصغر کو
پانی تو پلا لاؤ ننھے علی اصغر کو

یہ پیاس سے بےکل ہے پانی پہ بھی پہرا ہے
زینب ذرا بہلاؤ ننھے علی اصغر کو

ہے مجھ سے خلش تیری کیا اس نے بگاڑ ہے
اے شمر نہ تڑپاؤ ننھے علی اصغر کو

مقتل میں اسے کیسے ڈھونڈے گی سکینہ پھر
شبیر نہ دفناؤ ننھے علی اصغر کو

یہ خون علی کا ہے جنت کے فرشتوں تم
ہاتھوں میں اٹھا لاؤ ننھے علی اصغر کو

نصرت کو تمہاری یہ جھولے میں تڑپتا ہے
شبیر لیے جاؤ ننھے علی اصغر کو

اے شاد کوئی کہہ دے سورج کی شعاؤں سے
اس طرح نہ جھلساؤ ننھے علی اصغر کو

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!