madaarimedia

اے چرخ مہر و ماہ کا اپنے جواب دیکھ

اے چرخ مہر و ماہ کا اپنے جواب دیکھ آغوش آمنہ میں نیا آفتاب دیکھ میں نے کیا ہے جذبہ عشق نبی پسند میری نگاہ دیکھ مرا انتخاب دیکھ @Madaarimedia نازاں نہ ہو جمال پر اے مہر نیم روز تابانیئ جبینِ رسالت مآب دیکھ دامن رسول پاک کا ہم لیکے خلد میں یوں جاتے ہیں … Read more

کیا جو ذکر نبوت حیات جھوم اٹھی

 کیا جو ذکر نبوت حیات جھوم اٹھیلیا جو نام نبی کائنات جھوم اٹھی اٹھی نقاب تو والشمس دن پکار اٹھا کھلے جو گیسوئے احمد تو رات جھوم اُٹھی @Madaarimedia ہمارا حال پریشاں بھی اک قیامت تھا حضور کی نگہ التفات جھوم اٹھی قسم خدا کی تو وہ شاہکار ہے جس کو بنا کے خالق عالم … Read more

یہ تڑپ یہ سوز یہ سوزشیں دل مضطرب تری بھول ہے

 یہ تڑپ یہ سوز یہ سوزشیں دل مضطرب تری بھول ہےیہاں کام ہوش و خرد سے لے کہ یہ بارگاہ رسول ہے مری روح و دل میں رچی بسی بطفیل عشق رسول ہے وہ فضائے نور وہ سر زمیں جہاں رحمتوں کا نزول ہے جو چمک اٹھا ترا نقش پا تو دلوں کی جوت جگا … Read more

وجہ ناز رسل باعث جزو کل حاصل کن فکاں جلوہ افروز ہیں

 وجہ ناز رسل باعث جزو کل حاصل کن فکاں جلوہ افروز ہیںاے جنونِ محبت وہاں چل جہاں مونس بیکساں جلوہ افروز ہیں کانپ اٹھے نہ کیوں قیصری کی ادا دیکھ کر شان در بار خیر الوریٰ خاک کا فرش اور دوش پر اک ردا سرور سروراں جلوہ افروز ہیں @Madaarimedia جبرئیل امیں بھی ہیں خود … Read more

ادھر بھی وہ ہے ادھر بھی وہ ہے، ہے صرف پردے کی دلنوازی

 ادھر بھی وہ ہے ادھر بھی وہ ہے، ہے صرف پردے کی دلنوازی
برائے عرشِ خدا بھی دیکھی محبتوں کی کرشمہ سازی

یہ بھیجنا جبرئیل کو کیا یہ عرش پر انتظار کیسا

خدائے قادر سے کون پوچھے کہاں گئی تیری بے نیازی

@Madaarimedia

وہ شب کے پچھلے پہر کا منظر سکوت کا راج ہے فضا پر

تڑپ اٹھے کیوں نہ قلب داور قیام میں ہے کوئی نمازی


ترے قدم ہی کی برکتوں سے بنی ہے رشک دیار کعبہ

فلک بھی جھک جھک کے دیکھتا ہے زمین طیبہ کی سرفرازی


ترے مراتب ہیں سب سے اعلی کلام خالق گواہ تیرا

کہیں پہ یاسیں کہیں پہ طٰہٰ ترے خطابات امتیازی


جو عقل و دانش کے ماوری ہو وہاں پہ فکر و نظر کرے کیا

سمجھ سکا ہے مقام تیرا نہ کوئی طوسی نہ کوئی رازی


ملے نہ کیوں دل کو کیف ہستی نہ کیسے آنکھوں سے بر سے مستی

کہ اب تو مینائے دل میں میرے بھری ہوئی ہے مئے حجازی


تو جھوم کے عشق مصطفیٰ میں پڑھے گا رحمت کا جب قصیدہ

” ادیب ” تجھ کو حضور آقا ملے گی داد سخن طرازی
—————–

اے فدائیے خیر الوریٰ جو ترا سلسلہ ہے مدینے کے دربار سے

  اے فدائیے خیر الوریٰ جو ترا سلسلہ ہے مدینے کے دربار سے رفعت عرش پانا نہیں ہے کٹھن راستہ ہے مدینے کے دربار سے ہوش اے طالب بادۂ سرمدی جام اٹھا اب نہ کر شکوه تشنگی دیکھ وہ ابر رحمت برستا ہوا آرہاے مدینے کے دربار سے @Madaarimedia سوئے دوزخ چلا تھا کہ آئی … Read more

مقصد حسن یقیں ہو یا محمد مصطفیٰ

اے فدائیے خیر الوریٰ جو ترا سلسلہ ہے مدینے کے دربار سےرفعت عرش پانا نہیں ہے کٹھن راستہ ہے مدینے کے دربار سے ہوش اے طالب بادۂ سرمدی جام اٹھا اب نہ کر شکوه تشنگیدیکھ وہ ابر رحمت برستا ہوا آرہاے مدینے کے دربار سے سوئے دوزخ چلا تھا کہ آئی ندا چھوڑ دو اے … Read more

Top Categories