madaarimedia

بنی ہے سرمۂ چشم فلک مٹی مدینے کی

 بنی ہے سرمۂ چشم فلک مٹی مدینے کی فرشتوں کے ہے ماتھے کی چمک مٹی مدینے کی اگر تو عرش اعظم کی حقیقت دیکھنا چا ہے لگا آنکھوں میں اپنی بے جھجھک مٹی مدینے کی شب اسرٰ لپٹ کر دامن نور مجسم سے گئی ہے منزل قوسین تک مٹی مدینے کی لٹائیں گے جو اپنے … Read more

رازق نہیں ہو قاسم فضل خدا تو ہو

 رازق نہیں ہو قاسم فضل خدا تو ہو تم خالق جہاں نہیں خیر الوری تو ہو مسجود تو نہیں ہو مگر مدعا تو ہو کعبہ نہیں ہو قبلہ اہلِ وفا تو ہو واللہ تم الہ نہیں میرے مصطفیٰ نور الوہیت کا حسین آئینہ تو ہو خود ہی سنبھال لو گے جو میں ڈگمگاؤں گا تم … Read more

مصطفی صل علی صل علی صل علی

 آپ ہیں ختم رسل آپ ہیں محبوب خدا مصطفى صل علی صل علی صل علی مشک و عنبر تیرے تلووں کا غسالہ مانگیں چاند سورج رخ روشن سے اجالا مانگیں زلف واللیل سے شرمائے ہے ساون کی گھٹا مصطفی صل علی صل علی صل علی تیرے سر پر ورفعنا لک ذکرک کا تاج انبیاء پیش … Read more

جگمگاتا ہے ہر ایک گوشہ ذرے ذرے میں تابندگی ہے

 جگمگاتا ہے ہر ایک گوشہ ذرے ذرے میں تابندگی ہے نور کا وہ گگن ہے مدینہ کہکشاں جس کی ہر اک گلی ہے ماورا درک انسانیت سے عظمت عاشقان نبی ہے کوئی صدیق فاروق کوئی کوئی عثمان کوئی علی ہے مصطفیٰ جارہے ہیں سوئے رب کتنی روشن ہے معراج کی شب فرش سے عرش تک … Read more

جلوے بکھیرتا ہوا چمکا حرا کا چاند

 جلوے بکھیرتا ہوا چمکا حرا کا چاند انوار کبریا سے مجلی خدا کا چاند چمکا گیا ہے وادی مکہ حرا کا چاند بطحا کو ہے بنا گیا طیبہ حرا کا چاند جس نے کیا ہے ختم اندھیروں کا سلسلہ آیا ہے لیکے ایسا اجالا حرا کا چاند قرآن حق کا حسنِ خطابت تو دیکھئے یاسیں … Read more

جسے سیار عرش ولا مکاں کہنا ضروری ہے

 جسے سیار عرش ولا مکاں کہنا ضروری ہے اسی کے نقش پا کو کہکشاں کہنا ضروری ہے یقینا وجہ تخلیق جہاں کہنا ضروری ہے محمد کو ضمیر کن فکاں کہنا ضروری ہے ابو بكر و عمر عثمان وحیدر جسکے ہیں تارے نبوت کا انہیں وہ آسماں کہنا ضروری ہے تمہارے سر پہ دستار شفاعت ہوگی … Read more

یہ اعجاز عشق حبیب خدا ہے

 یہ اعجاز عشق حبیب خدا ہے سر عرش پہونچی بلالی صدا ہے مدینے سے آئی جو ٹھنڈی ہوا ہے مری زندگی کا چمن کھل اٹھا ہے عمر سے جو ابرو کے خم پوچھتا ہے نگاہوں میں اس کی رخ مصطفیٰ ہے جو پلکوں سے ان کے قدم چومتا ہے یہی طائر سدرۃ المنتہی ہے فلک … Read more

ہے قرب نبی جاں نثاروں کا جھرمٹ

 ہے قرب نبی جاں نثاروں کا جھرمٹ کہ ہے چاند کے گرد تاروں کا جھرمٹ کھلا اسطرح سے گلاب آمنہ کا چمن بن گیا خارزاروں کا جھرمٹ ہو چاروں طرف میری نظروں کے یارب مدینے کے دلکش نظاروں کا جھرمٹ یہ اعجاز عشق رسالت تو دیکھو ہے دل کے چمن میں بہاروں کا جھرمٹ بھنور … Read more

ہے ساحل مراد سفینے سے دور دور

 ہے ساحل مراد سفینے سے دور دور رکھا حیات نے ہے مدینے سے دور دور ممکن نہیں کہ پالے کوئی مقصد حیات رہ کر مرے نبی کے قرینے سے دور دور اس رحمت تمام کی جب سے پڑی نگاہ غم میں ہمارے دل کے نگینے سے دور دور تھا کتنا مشکبار سراپا حضور کا مہکیں … Read more

کرم یہ نہیں مجھ پہ کم مصطفیٰ کا

 کرم یہ نہیں مجھ پہ کم مصطفیٰ کا ہے جلوہ فگن دل میں غم مصطفی کا زمیں آسماں چاند سورج ستارے ہے سب کچھ خدا کی قسم مصطفیٰ کا ہیں ٹھوکر میں ان کی زمانے کی خوشیاں جو دل سے لگائے ہیں غم مصطفیٰ کا انہیں فکر عقبی نہ خوف جہنم جو دنیا میں بھرتے … Read more

Top Categories