ہر جانب ہے نور کی برکھا جگمگ ہے سنسار وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار کفر و ضلالت کا دم ٹوٹا جہل کی نبضیں چھوٹ گئیں جو سچائی کو جکڑے تھیں وہ زنجیریں ٹوٹ گئیں حق کو ملی ہے سرافرازی او...
عبث ستاروں کی جستجو میں یہ عمر ساری بسر ہوئی ہے ملا جو نقش قدم نبی کا تو زندگی معتبر ہوئی ہے کرشمۂ اختیار دیکھو یہ ہم غریبوں سے پیار دیکھو ادھر جو تڑپا ہے دل ہمارا ادھر نبی کو خبر ہوئی ہے جو دیک...
جس نے سدا دیں سب کو دعائیں ہم تن من دھن اس پہ لٹائیں جب ان کے گیسو لہرائیں مہکیں فضائیں جھو میں فضائیں گیسوئے واللیل کے آگے نادم ہیں ساون کی گھٹائیں سرور عالم کی راہوں میں حور و ملائک پلکیں بچھا...
مجبوروں کی دنیا میں مختار کی آمد ہے سرکار کی آمد ہے سرکار کی آمد ہے بے بات کی جنگوں کا اعلان نہیں ہوگا انسان کا دشمن اب انسان نہیں ہو گا ہے خاتمہ نفرت کا اور پیار کی آمد ہے سرکار کی آمد ہے سرکار...
حسن پر جن کے فدا چاند ستارے ہوں گے کتنے دلکش وہ مدینے کے نظارے ہوں گے صرف اک مجھ سے گنہگار نہیں محشر میں انبیاء بھی مرے آقا کے سہارے ہوں گے کتنی پرنور مدینے کی وہ گلیاں ہونگی چاند سورج جہاں دامن...
حقیقتوں سے سجا کوئی خواب دیکھیں گے لحد میں روئے رسالت مآب دیکھیں گے ترے پسینے کی یادیں انہیں رلائیں گی جو تیرے چاہنے والے گلاب دیکھیں گے ہماری فکر کی کھل جائیگی ہر اک کھڑکی جو علمِ شہر نبی کا وہ...
دل کے چمن میں کھل اٹھے عشق نبی کے پھول مہکائیں گے جہاں کو مری زندگی کے پھول خوشبو نہی کے پیار کی ان میں اگر نہیں کانٹوں سے بھی برے ہیں تری بندگی کے پھول جائیں جدھر حضور صحابہ ادھر ہی جائیں سورج ...
اے جلوه گہِ حامل قرآن مدینہ آسان نہیں ہے ترا عرفان مدینہ مکہ بھی یہی کرتا ہے اعلان مدینہ ہے دین مرا اور میرا ایمان مدینہ کعبہ ہو کہ ہو عرش کہ وہ لوح و قلم ہوں سب تیرے تقدس پہ ہیں قربان مدینہ کیا...
مدینے کی زیارت ہوگئی ہوئی ہے منور میری قسمت ہوگئی ہے نبی سے مجھ کو الفت ہوگئی ہے مری مشتاق جنت ہوگئی ہے ملا ہے اس کو جب سے غم نبی کا ہمارے دل کی قیمت ہوگئی ہے مرے صدیق کے دامن میں چھپ کر عیاں سب...
کر پائیں گے کیا ہم پیاسوں کو دنیا کے ستمگر مٹھی میں ہم ساقی کوثر والے ہیں رکھتے ہیں سمندر مٹھی میں جو انکی محبت میں اپنی آنکھوں سے بہاتے ہیں آنسو وہ لوگ چھپائے بیٹھے ہیں مہرومہ واختر مٹھی میں کی...