حیدرآباد اوراطرافِ دکن میں صاحب سجادہ مکن پور شریف کا روحانی دورہ
13جنوری 2025
عیسوی کو صدرالمشائخ سرگروہ سلسلۂ مداریہ حضرت مولانا الحاج پیر صوفی سید محمد مجیب الباقی جعفری مداری صدرسجادہ نشین وتخت نشین خانقاہ معلیٰ مداریہ دارالنور مکن پور شریف اپنے ولئعہد نقیب الصوفیاء حضرت علامہ پیر سید محمد ظفر مجیب جعفری مداری کے ہمراہ مکن پورشریف سے حیدرآباد تشریف لے گئے شمس آباد ائیر پورٹ پر آپکےخلفاء ومریدین نے آپکا بڑا پرتپاک استقبال کیا آپ نے شہر حیدرآباد میں چند روز قیام کے دوران کئی دینی جلسوں میں شرکت فرماکر بندگان خدا کا تزکیہ وتصفیہ فرمایا اور کچھ خوش نصیبوں کو خلافت واجازت بھی مرحمت فرمائی یہاں سے آپ وارنگل اور محبوب آباد تشریف لےگئے ان مقامات پربھی آپ نے دینی جلسوں میں شرکت فرمائی اور پھر
19جنوری
کو واپس حیدر آباد تشریف لائے راقم الحروف محمد قیصررضا شاہ علوی حنفی مداری بھی آپکے حکم کے بموجب جھانسی سے حیدر آباد پہونچ گیا اور 19جنوری کی شب ودیا نگر جناب مختار پاشاہ کےیہاں منعقد روحانی محفل میں شرکت کی محفل میں نعت ومنقبت خوانی کا پرکیف پروگرام چلا اور آخر میں فقیر مداری نے پیری مریدی کی حقیقت وافادیت پر ایک جامع خطاب پیش کیا صاحب سجادہ کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا ـ