چہرہ و شمس سلونا زلف واللیل کا پرتو دندا تمہارے یا آقا

syed shajar ali manqabat

چہرہ و شمس سلونا زلف واللیل کا پرتو دندا تمہارے یا آقا
چہرے میں سورج تیرے زلفوں میں راتیں مہکے قدموں کو چومے تارے یا آقا

ہو کتنے سیدھے سچے ہو کتنے بھولے بھالے عبداللہ کے اے جانی اے ابو طالب کے پالے
ہو تم عالم سے نرالے پھول اس پر تم نے اچھالے جو تم کو پتھر مارے یا آقا

ابرو ہیں جیسے کمانیں گیسو ہیں جیسے گھٹائیں آنکھیں محراب حرم ہیں ماتھے سے پھوٹیں شعائیں
لب پھولوں کے جیسے ہیں قد میں تیرے سمٹے ہیں قدرت کے سارے نظارے یا آقا

بھٹکوں کو راہ دکھانا حق کی پہچان کرانا ناسمجھوں کو سمجھانا حق کا عرفان کرانا
دو پارہ چاند کو کرنا ڈوبا سورج پلٹانا پیارے ہیں کام تمہارے یا آقا

جب میں نے من سے پوچھا دل کے آنگن سے پوچھا ہر اک دھڑکن سے پوچھا من کے درپن سے پوچھا
سب نے یہ بات بتائی سب ہیں تیرے شیدائی سانسوں پر راج تمہارے یا آقا

کس میں ہمت ہے جو ائے آقا کا نام مٹائے کس میں دم ہے کہ شجر وہ سنی سے آنکھ ملائے
دشمن سب جلتے رہیں گے محشرت تک لگتے رہیں گے محفل میں تیرے نعرے یا آقا

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *