دیار مصطفی سے نہ اٹھے ہرگز جبیں اپنی

hafiz mujahid, حافظ مجاہد مداری

دیار مصطفی سے نہ اٹھے ہرگز جبیں اپنی
خدائے پاک ایسی تو بنا دے عادتیں اپنی

چلو ناموس آقا پر کٹا دیں گردنیں اپنی
یہ موقع مل گیا ہم کو لٹا دیں دولتیں اپنی

وسیلے سے نبی کے تو سجا ان سب کی پیشانی
جھکاتے ہیں جو تیری بارگاہ میں گردنیں اپنی

نبی کے نام پہ قربان اپنی جان کرتے ہیں
اسی باعث زمانے میں بڑی ہیں عزتیں اپنی

ہے مومن بھائی مومن کا یہی فرمان آقا ہے
خدا کے واسطے دل سے مٹا دیں نفرتیں اپنی

دیار مصطفی کی حاضری ہو جب میسر تو
ملوک وقت بھی پل بھر میں بھولیں شہرتیں اپنی

وقار مصطفی پر اے مجاہد تو فنا ہو جا
کہ جامی کی طرح آقا لٹائیں رحمتیں اپنی

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *