دل کی انگوٹھی پر وہ نگینہ کیا کہنا
پیارا پیارا شہر مدینہ کیا کہنا
جس کے ذریعے نسلیں مہکنے لگتی ہیں
وہ میرے آقا کا پسینہ کیا کہنا
بیٹھے ہوئے ہیں ٹوٹی چٹائی پر آقا
قبضے میں قدرت کا خزینہ کیا کہنا
جس میں ہوئی میلاد ہمارے آقا کی
وہ ساعت وہ دن وہ مہینہ کیا کہنا
جب ہے لگایا نعرہ ہم نے آقا کا
پھٹنے لگا دشمن کا سینہ کیا کہنا
جب ہے سنا کنکریوں کو کلمہ پڑھتے
بھاگ گیا بو جہل کمینہ کیا کہنا
کعبے پر انا اعطینا ہے لکھا
کفر کے ماتھے پر ہے پسینہ کیا کہنا
محشر کی گرمی میں شجر جام کوثر
کاش ہو ان کے ہاتھ سے پینا کیا کہنا
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10



