دوعالم نہ خوشیوں کے نغمات گاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

syed shajar ali manqabat

دوعالم نہ خوشیوں کے نغمات گاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے
پرندے نہ پھر ڈال پر چہچہاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

صداقت نہ ہوتی عدالت نہ ہوتی سخاوت کی بھی کچھ حقیقت نہ ہوتی
شجاعت کی نعمت علی کیسے پاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

اگر نور شمع حرا ہی نہ ہوتا دیا آمنہ کا جلا ہی نہ ہوتا
تو پھر کون تھا جس سے ہم لو لگاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

تو پھر کہکشاں آسماں پر نہ ہوتی کوئی روشنی اس جہاں پر نہ ہوتی
فلک کے ستارے نہ پھر جھل ملاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

اس عالم پہ کوئی نہ فرمان آتا حدیث نہ ہوتی نہ قرآن آتا
ہدایت بھلا کیسے انسان پاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

اگر ان کا والشمس چہرہ نہ ہوتا تو پھر رات رہتی سویرا نہ ہوتا
اندھیرے اجالوں پہ قبضہ جماتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

سر حشر کوئی ہمارا نہ ہوتا شفاعت کا ہم کو سہارا نہ ہوتا
گنہگار پھر آگ میں ڈالے جاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

شجر راج پھر ہوتا بوجہلیت کا کہ دم گھٹ رہا ہوتا انسانیت کا
عمر دیکھ کر کس کو ایمان لاتے اگر کملی والے محمد نہ آتے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *