دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام

دونوں عالم کے سرور پہ لاکھوں سلام
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

میرے آقا کا ہے کتنا اعلیٰ مقام
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

وہ عرب کی زمیں اور چمکتا پیام
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

ہے کرم جن کا جاری ہر خاص و عام
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

جو ہیں رب کے حبیب، اور جہاں کے امام
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

رب نے بخشا انھیں ہے شفاعت کا تاج
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

وہ علی، فاطمہ اور حسین و حسن
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

بھیجتے ہیں مدار جہاں کے غلام
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

بھیجتے ہیں مشرف دو عالم سدا
میرے آقا محمد ﷺ پہ لاکھوں سلام

Donon aalam ke sarwar pe lakhon salam

یہ سلام محض اشعار نہیں بلکہ عشقِ رسول ﷺ کا ایک دل سے نکلا ہوا نذرانہ ہے۔ ہر شعر نبی کریم ﷺ کی شان، مقام، کرم اور اہلِ بیتؓ سے محبت کا آئینہ ہے۔ سادہ الفاظ میں گہرا اثر لیے، یہ سلام ہر عاشقِ رسول ﷺ کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس میں نہ صرف حضور ﷺ کی عظمت بیان ہوئی ہے بلکہ اُن کے گھرانے اور اُن کے ماننے والوں کو بھی خراجِ عقیدت دیا گیا ہے حضور فقیہ عصر علامہ مفتی سید مشرف عقیل امجدی مداری مدظلہ العالیٰ نے عقیدت کو خوبصورت انداز میں الفاظ میں سمویا ہے، جو سننے والے کے دل کو چھو لیتا ہے۔یہ سلام کسی بھی میلاد، نعتیہ محفل یا روحانی ویڈیو میں روحانیت بھرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *