غوث اعظم مجھے شاد فرمائیے

مجدد مرادآبادی - mujaddid muradabadi - intekhab husain qadeeri

غوث اعظم مجھے شاد فرمائیے
وقت مشکل ہے امداد فرمائیے

نام لیوا پر اپنے کرم پر کرم
اے شہنشاه بغداد فرمائیے

اپنے جلووں سے اے دستگیر جہاں
دل کی دنیا کو آباد فرمائیے

آپ کو واسطہ سارے اجداد کا
اک نظر بہر اجداد فرمائیے

میں اسیر معاصی و آلام ہوں
مجھ کو یا غوث آزاد فرمائیے

میں ترستا ہوں دیدار کو آپ کے
میرے بارے میں ارشاد فرمائیے

آپ رشد و ہدایت کے انوار سے
دُور یہ دَور الحاد فرمائیے

آپ ابو صالح کے قرة العین ہیں
صالح سب میری اولاد فرمائیے

آپ کا ہے قدیری تو پھر غوث پاک
خواب میں پھر مجھے شاد فرمائیے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *