جس جگہ پھولوں کو خنداں دیکھا

huzoor babban miyan

جس جگہ پھولوں کو خنداں دیکھا
اوس کو بھی وہیں گریاں دیکھا

غیر کیا اپنی زبوں حالی پر
ہم نے اپنے کو بھی خنداں دیکھا

ایک ناصح ہی کے آ جانے سے
بزم ساقی کو پریشاں دیکھا

جس جگہ عقل پہنچ سکتی نہیں
آدمی کو وہاں مہماں دیکھا

خندۂ گل میں وہ اشک شبنم
اف بہاروں کو بھی گریاں دیکھا

ہم نے اشکوں کی بدولت نیر
ہائے ان کو ابھی پشیماں دیکھا

غزل : حضور ببن میاں علامہ نیر مکنپوری

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *